بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی کے معاملے پر بھارت نے پاکستان نے پیشکش قبول کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دہشت گردکلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کی پیشکش کاجواب دےدیا ہے ،بھارت نے کلبھوشن جادیو تک قونصلر رسائی کے معاملے پر پاکستان کی پیشکش قبول کر لی،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ڈپٹی ہائی کمشنرکوملاقات کیلئے بھجوانے پررضامندہو گیا۔واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کو آج قونصلر رسائی دی جائے گی۔ بھارت کو ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں قونصلر رسائی دی جا رہی ہے۔