چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر ہے،پاکستان کشمیریوں کی آزادی کیلئے ان کےساتھ کھڑا ہے ،نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں ہر پاکستانی کا کردار اہم ہے،آج 23واں روز بھی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی صورتحال ہے،کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کوئی بھی ان کی آزادی کی جدو جہد کو نہیں دبا سکتا ،جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے لیے ان کےساتھ کھڑا ہے ، کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر ہے۔