کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف

 ملک بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں اور تقریبات میں مودی سرکار کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قرا ردادوں کے مطابق حل کی جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شہر شہر اور قریہ قریہ لوگ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وادی میں مظالم کیخلاف کشمیریوں کی آواز بن گئے ہیں۔ ریلیوں اور سیمینارز میں بھارت کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں اقلیتیں بھی کشمیریوں کی حمایت میں آگے آ گئی ہیں۔ گھوٹکی میں ہندو برادری نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔کندھ کوٹ، سکھر، عمر کوٹ، تھرپاکر، بدین میں بھی شہری مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف بھارتی سازش کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔لاہور میں طلبہ کی بڑی تعداد نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی، شرکا بھارت کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔فیصل آباد کی میڈیکل یونیورسٹی میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے تقریب ہوئی۔ شرکا نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔راجن پور، چشتیاں، پیر محل، اٹک، ننکانہ صاحب اور خان پور میں بھی شہریوں نے کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اوکاڑہ، نارووال، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی احتجاج کیا گیا۔لنڈی کوتل میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔ ڈیرہ بگٹی میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Kashmir Issueپاکستان میں شہر شہر اور قریہ قریہ لوگ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختمکشمیر میں بھارتی بربریت کیخلافملک بھر میں شہری سراپا احتجاج
Comments (0)
Add Comment