وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر ایشو پر امریکی امورخارجہ کمیٹی کااجلاس ہونے کااعلان بہت بڑی پیشرفت ہے، امورخارجہ کمیٹی کااجلاس عالمی سطح پرمسئلہ کشمیرمزیداجاگرکرےگا،امریکی امورخارجہ کمیٹی کااجلاس پاکستان کےلئے مفیدثابت ہوگا،تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی امورخارجہ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کی جارہی ہے ،مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کررہے ہیں ،امریکی کانگریس کی ایشیاسب کمیٹی کا کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لینا بڑی بات ہے ،اوورسیزپاکستانیوں نے مسئلہ کشمیرکواجاگر کرنے میں بہت محنت کی ہے ، پاکستانی امریکن کمیونٹی نے اہم کرداراداکیاہے،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے جوائٹ سیشن میں متفقہ قرارداد آئی ،کچھ لوگوں نے کہا ان قراردادوں کی کیا اہمیت ہے انھوں نے غلط کہا ،قراردادوں کی اہمیت ہوتی ہے،شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگرکرینگے ، انہوں نے کہا کہ آج کشمیر عالمی سطح پرایک ٹرینڈ بن چکا ہے،ٹرینڈ لوگوں کو آگاہی دینے سے بنتاہے ، بحث چل نکلی ہے،کشمیرسب سے بڑی خبربن چکی ہے،کشمیرسے اظہاریکجہتی ٹرینڈہے۔