کراچی میں مون سون کے دوسرے سپیل میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو گیاجبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ، شارع فیصل،ملیر،ایئرپورٹ،گلستان جوہر،لیاقت آباد،نیوکراچی،صدر،ناظم آباد کے علاقوں بادل خوب جم کر برسے ،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکیں تالاب کامنظرپیش کرنے لگیں ،کھارادرمیں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،بارش کے باعث مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ،گلستان جوہر،گلشن اقبال،ملیر،کورنگی،اورنگی ٹاؤن،گڈاپ میں بجلی بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ٹھٹھہ اور گردونواح میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس سے لوگوں کا سامان خراب ہو گیا،ادھرایئرپورٹ کارگوایریامیں پانی بھرنے سے سامان پانی میں ڈوب گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ روڈپر 120 ملی میٹر،لانڈھی میں 115 ملی میٹر،شارع فیصل کے اطراف 100،سرجانی ٹاؤن میں 72 ملی میٹر ،میٹ آبزرویٹری سٹیشن کے اطراف 107 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف مسروربیس کے اطراف بھی 100ملی میٹرسے زائد بارش ہوئی