انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہو ا ہے جبکہ عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمت میں بڑھاوا دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیت میں 48 سینٹ اضافہ ہو اہے جس کے بعد فی بیرل 58 ڈالر 67 سینٹ کا ہو گیاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز میں معمولی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ،100 انڈیکس 76 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 32 ہزار 260 پر پہنچ گیاہے ۔