آج چھٹیوں کے بعد کاروبار کا آغاز ہو ا تو ساتھ ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 36 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 158 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کچھ اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں کیونکہ کاروبار کے آغازمیں ہی شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔کاروبار کا آغاز ہوا تو 100ا نڈیکس 29 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم چند ہی لمحوں کے بعد اس میں مندی کا رجحان پیداہو گیا جو کہ آہستہ آہستہ بڑھتا چلا گیا ، اس وقت 100 انڈیکس 368 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 29 ہزار 60 پوانٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔