اسلام آباد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیابھرکے پارلیمانی سپیکراورپریذائیڈنگ افسران کوخط تحریر کیا ہے،چیئرمین سینیٹ نے اہم ممالک کے پارلیمانی سپیکرزسے ٹیلی فونک رابطے کابھی فیصلہ کیا ہے،خط میں بھارتی افواج کی شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ سے آگاہ کیاگیا ہے،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں جاری جارحیت کو ختم کرنے میں کرداراداکرے، عالمی برادری کشمیریوں کو خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ دنیابھارتی ریاستی دہشت گردی ،کلسٹر بموں کا استعمال اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے،پارلیمنٹس بھارت پر دباوَ ڈالیں کہ ہوش کے ناخن لےکرریاستی دہشت گردی فوری بند کرے،چیئرمین سینٹ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے عالمی برداری کو کردار ادا کرنا چاہئے،بھارتی جارحیت عالمی امن کےلئے خطرہ ہے ،عالمی برادری کا واضح موقف سامنے آنا چاہیے۔