ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پروفاقی دارالحکومت میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے ، خوش قسمتی سے سردار مظفر عباسی محفوظ رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سردار مظفر عباسی پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 میں اس وقت حملہ ہوا جب وہ اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ واک کر رہے تھے۔ گولی ان کے سر کے قریب سے گزری اور وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے بتایا کہ وہ بھائی اور بیٹے کے ساتھ گلی میں واک کر رہے تھے تو انہیں فائرنگ کی آواز آئی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کسی کو فائرنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا تاہم پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز میں سردار مظفر عباسی بطور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔