Strong mag. 6.1 #earthquake
.پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گے ہیں
آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز جہلم کے شمال میں 12 کلومیٹر دور 10 کلومیٹر گہرائی میں تھاجبکہ بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں جہاں شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
Strong mag. 6.0/1 earthquake –
Pakistan on Tuesday, 24 September 2019.
تفصیلات کے مطابق مری ، جہلم ، کوٹ مومن ، راولپنڈی، نوشہرہ ، نارووال ، گجرات، چنیوٹ، حافظ آباد، سکھیکی ، سرگودھا، میانوالی ، خوشاب ، گجرات، اوکاڑہ اور میرپور، کالاباغ، پشاور،ہری پور، مالاکنڈڈویژن،دیر، چترال، سانگلہ ہل ، سوات ، ایبٹ آباد، میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔ ذرائع کے مطابق چھ اعشاریہ ایک کےدس سے پندرہ سیکنڈ کے جھٹکے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کیےگئے ۔ محکمہ موسمیات نے بھی زلزلے کی تصدیق کردی تاہم ابتدائی طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔