مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی وزیردفاع کے بیان پر اب پاک فوج کے ترجمان کا بھی موقف آگیا ، میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ سمجھ دار ممالک ایسی بات نہیں کرتے جو راج ناتھ نے کی ہے ،پاکستان کی مسلح افواج تیار ہیں، ہم نے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر کردیا ہے ۔ وزیرخارجہ اور مشیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارت کی کسی بھی حرکت کا عوام کی مدد سے بھرپور جواب دیں گے ، مقبوضہ کشمیر میں اس وقت سب سے بڑا انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ، کشمیر جیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے ، گھر کے باہر فوج کھڑی ہے ، دنیاکودیکھنےکی ضرورت ہےکہ اس مسئلےمیں کیاکرداراداکرسکتی ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دیگی، پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچرکیلئےمکمل تیارہے،مسئلہ کشمیر اب ایک نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزیاں جاری جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیاکی نظرمیں ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ یہ تاثرغلط ہےکہ پاکستان ایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہاہے، بھارت ایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہاہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ یہ ایک لمبی لڑائی ہے اور ہر محاذ پر لڑنی ہے ، بھارت کی کوشش کے باوجود کل ہم نے ایک بہت بڑا معرکہ سر کرلیا ہے ، مودی سرکار نے نہرو کے ہندوستان کو دفن کردیا، یہ نہرو کا نہیں بلکہ مودی کا ہندوستان ہے ،سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر میٹنگ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، ہم نے ایک معرکہ سر کیا ہے، جس سے بھارت چونک گیا ہے، یہ لمبی لڑائی ہے جو ہمیں ہر حال میں جیتنی ہے۔