Eid al-Adha 2019 in Pakistan
لاہور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عیدالاضحی 12 اگست کو ہونے کا مکان ظاہر کر دیاہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ ذی الحج کے مہینے کا چاند 2 اگست کو نظر آنے قومی امکان ہے اور نئے چاند کی پیدائش یکم اور 2 اگست کے درمیان ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 2 اگست کو چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے اور یکم ذی الحج 3 اگست 2019 کو ہوسکتی ہے۔اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور چاند کو آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا۔اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کچھ عرصے پہلے اعلا ن کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔