Five soldiers among 15 killed in Pakistani military plane crash in Rawalpindi
راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 7 کے نواحی گاؤں ججی میں پاک فوج کا چھوٹا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حٓاد ثے میں اعلیٰ افسروں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اور لیفٹیننٹ کرنل وسیم سمیت 17 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملحقہ نواحی گاؤں ججی میں پاک فوج کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔جس میں اعلیٰ افسروں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم، ںائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت سمیت 17 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہیں۔ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔طیارہ گرنے سے 5 گھر تباہ ہو گئے اور کئی گھروں میں آ گ لگ گئی۔حادثے کے فوری بعد امدادی اداروں، پاک فوج کے جوانوں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ تباہ شدہ ملبے کے نیچے سے زخمیوں اور شہید ہونے والے افراد کی میتوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ فائر بریگیڈ نے گھروں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ دوسری طرف پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔