مالی خسارہ،ٹیکس اہداف کاعدم حصول اورتوانائی سیکٹرکے نقصانات پرآئی ایم ایف نے ایس او ایس مشن بھجوانے کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کاایس اوایس مشن 16ستمبرکوپاکستان آئےگا،مشن کےساتھ ٹیکس ہدف کے حصول پربات چیت ہوگی،مالی خسارہ کم کرنے کیلئے مختلف تجاویزپربھی غورہوگا،وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ ایس اوایس مشن معاشی مشاورت کیلئے پاکستان آئےگا،ایس اوایس مشن کوٹیکس آمدن پربریفنگ دی جائےگی،اس کے علاوہ توانائی کے نقصانات کم کرنے کیلئے بھی مشاورت ہوگی،وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایس اوایس مشن معاشی ڈکٹیشن نہیں دیتا،ایس او ایس مشن منی بجٹ بنوانے نہیں آرہا۔