وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ، وزیراعظم نے پنجاب پولیس کی زیر حراست ملزمان کے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار اورعثمان بزدار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب پولیس کی حراست ملزمان کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔
انہوں نے پنجاب میں مہنگائی کی روک تھام اور پولیس اصلاحات کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے سردار عثمان بزدار کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی گئی ۔