وزیراعظم عمران خان چینی صدر جیسا کونسا کام کرنا چاہتے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میری بھی خواہش ہے کہ چینی صدر کی طرح 500 کرپٹ افراد کو جیل میں ڈال دوں ، چین نے 7کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا جو کہ قابل تعریف ہے ، پاکستان چین سے سیکھ رہا ہے، چاہتے ہیں ، ہیں مزید چینی سرمایہ کار پاکستان میں آکر کام کریں،60 فیصد پاکستانی تیس برس کی عمر سے کم ہیں جو متحرک لیبر فورس بن سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی تجارت کے فروغ کیلئے قائم چینی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 60 کی دہائی میں ایک وقت تھا جب پاکستان ایشیاءمیں سے زیادہ تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا ملک تھا ، ذاتی طور پر مجھے جو چین کی چیز متاثر کرتی ہوہے وہ یہ ہے کہ جس طرح چین نے 7 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے ، یہ ایک ایسی مثال ہے جس سے پوری دنیا کو سیکھنا چاہیے ، چین دنیا کی تیز ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے ، چین نے برآمدات کیلئے خصوصی زونز بنائے ہیں ۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ چین نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اور ہم بھی سیکھ رہے ہیں ، موجود وقت چین سے سیکھنے کا ہے ، چین کا غربت پا قابو پانا قابل تقلید عمل ہے ۔ان کا کہناتھاکہ چین کے کرپشن کے خلاف اقدامات نہایت متاثر کن ہیں ،صدر شی پنگ کرپشن کے خلاف کڑی مہم چلا رہے ہیں ، کرپشن ملکوں کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے ، چینی صدر نے چار سو وزیروں کو کرپشن کے الزامات میں جیلوں میں ڈالا ، خواہش ہے کہ چینی صدر کی طرح میں بھی پانچ سو کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈال دوں ، چینی صدر کے اقدام سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ، پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے ، پاکستان میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے کچھ وقت لگے گا ، چین نے کرپشن کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے حکومت میں آنے کے بعد اہم فیصلے کیے ہیں ، ہم نے سرمایہ کاروں کے پاکستان آنے کیلئے اقدامات کو آسان بنایا ، ہماری حکومت تاجروں کو کاروبار اور پیسہ کمانے میں سہولت دے رہی ہے ، پاکستان دنیا کا آٹھواں ملک ہے جس نے بزنس کو آسان بنایا۔ان کا کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں مزید چینی سرمایہ کار پاکستان میں آکر کام کریں،60 فیصد پاکستانی تیس برس کی عمر سے کم ہیں جو متحرک لیبر فورس بن سکتی ہے، پاکستان میں چینی وکررز کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنائی گئی ہے، پاکستان چاہتاہے چین کوئلہ اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے، پاکستان تیل کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔پاکستان کواس وقت ایک کروڑ مکانات کی ضرورت ہے،پاکستان ہاو¿سنگ شعبے میں چین کی سرمایہ کاری کاخواہشمند ہے،پاکستان میں کاٹن،آئی ٹی،فوڈ پراسیسنگ شعبے میں چین کیلئے اچھے مواقع ہیں،منصوبوں میں سرخ فیتے کامقصد پیسابنانا ہوتاہے،

ان کا کہناتھا کہ سی پیک پراجیکٹس میں کئی وزارتوں میں عمل دخل کے باعث سی پیک اتھارٹی بنائی ہے ، اتھارٹی سی پیک کے تمام سمائل کو دیکھے گی ، گوادر سمارٹ پورٹ سٹی منصوبے کو بہتر بنایا گیاہے ، گوادرپورٹ کیلئے رعایات کی منظوری دےدی گئی۔ پاکستان دنیا میں بہت سٹریٹجک مقام پر واقع ہے ۔

China's PresidentImran Khan wants to work like chinas PresidentPM Imran Khanخواہش ہے کہ میں بھی چینی صدر کی طرحوزیراعظم عمران خان چینی صدر جیسا کونسا کام کرنا چاہتے ہیں
Comments (0)
Add Comment