نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اصولی طور پر اپنا ترجمان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے عمران خان سے معذرت کی اور کہاہے کہ وہ اس عہدے کیلئے موزوں نہیں ہیں جس کے بعد اب ان کی جگہ فواد چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کیا جانے کاامکان ہے ۔ فواد چوہدری بطور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وزیراوعظم کے ترجمان کے فرائض انجام دیں گے ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے اور فیصلے میں کہاہے کہ ایک اپیل ہائیکورٹ میں زیر التوا ئ ہے تو اس مرھلے پر ہمارا مداخلت کرنا مناسب نہیں ہے،ہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا ماضی مشکوک رہا،جج ارشد ملک اپنے ماضی کی وجہ سے بلیک میل ہو تا رہا ،ارشد ملک کے کردارسے اعلیٰ عدلیہ کا سر شرم سے جھک گیا۔