امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات امن اورسیکیورٹی کیلئے بڑاخطرہ، انسانی بحران تشویش ناک ہے۔ مودی سرکار نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، دنیا نوٹس لے۔ صدر ٹرمپ نے تین بارکشمیر کیلئے ثالثی کی خواہش کا اظہار کیا۔امریکا میں متعین پاکستانی سفیراسد مجید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، 3 بار مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ امریکی ہاو¿س انٹیلی کمیٹی کے چیرمین سمیت تمام لوگ بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، سب سے زیادہ تشویش کشمیر میں انسانی بحران پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی رویئے سے پیدا شدہ حالات خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ بھارت نے کشمیر میں جو رویہ روا رکھا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے، 90 لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے قید کر رکھا ہے، دنیا اس کا نوٹس لے۔