سیشن کورٹ لاہورنے نجم سیٹھی کوہرجانہ دعویٰ کیخلاف وزیراعظم کی درخواست پر جواب داخل نہ کرانے پر 100 روپے جرمانہ کردیا، عدالت نے نجم سیٹھی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کے ہرجانہ دعویٰ کیخلاف وزیراعظم کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج محمدامجد خان نے سماعت کی،عمران خان کے وکیل ساجد منورقریشی سیشن کورٹ پیش ہوئے، اینکرپرسن نجم سیٹھی نے 100 کروڑروپے ہرجانے کادعویٰ دائرکررکھاہے ،عدالت نے جواب داخل نہ کرانے پرنجم سیٹھی کو 100 روپے جرمانہ کردیا،عدالت نے نجم سیٹھی کوجواب جمع کرانے کاآخری موقع دیتے ہوئے مزیدسماعت 14 اکتوبرتک ملتوی کردی ۔