ے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نا اہل اور ناجائز حکومت کا جانا ٹھہر گیاہے ، اقتدار چھوڑکر نئے الیکشن کرائے جائیں ،جائز حکومت تشکیل دی جائے، انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہاہے،حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائیگی ،مولانا نے کہا کہ حکومت کا مدارس والا کارڈ فیل ہوچکا ہمارے مدارس اس کا اثر نہیں لے رہے،مدرسوں کا ایشو بڑھا کر حکومت بین الاقوامی سپورٹ لینا چاہتی ہے، مدارس کے طلبہ میں انعامات تقسیم کرکے ہمیں کاؤنٹرکرنےکی کوشش کی۔