سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب کی ٹیم نے چوہدری شوگر ملز کیس میں جیل سے اپنی حراست میں لے لیاہے اور انہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کا امکان ہے، اس معاملے پر اب کیپٹن صفدر میدان میں آ گئے ہیں اور بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر نے نوازشریف کے خط کی تصدیق کی اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حسین نواز سوشل میڈیا کے ذریعہ سب کو باخبر رکھیں گے،نواز شریف کاخط حسین نواز تک پہنچا دیا ہے،حسین نواز فضل الرحمن کو نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف تین بار بوزیراعظ رہے ان کو پتا تھا کہ یہ سب ہو گا ، رابطے ختم کرنے کیلئے نیب نوازشریف کو گرفتار کر رہی ہے ، ساری عواقم جانتی ہے کہ نوازشریف کا فضل الرحمان سے رابطہ ہے ۔
دوسری جانب احسن اقبال کا کہنا تھا نواز شریف پر نیا مقدمہ درج کرانا انتقامی کارروائی ہے، ن لیگ چٹان کی طرح ڈٹی ہے، حوصلوں میں کمی نہیں آئی، مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ گئی ہے، معیشت تباہ اور حکومت چل نہیں رہی، حکومت اس نا انصافی کی سزا کاٹے گی۔