وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کے گھمنڈ نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا،عالمی میڈیامودی کو بے نقاب کرنے کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے،دورہ امریکاکامقصدبھارتی خلاف ورزی کواجاگرکرناہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معروف اخبارنیویارک ٹائمزکے ادارتی بورڈنے ملاقات کی،وزیراعظم نے ادارتی بورڈکومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے کشمیرپربھارتی تسلط اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کے گھمنڈ نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا،عالمی میڈیامودی کو بے نقاب کرنے کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے،دورہ امریکاکامقصدبھارتی خلاف ورزی کواجاگرکرناہے،وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خونریزی کاخطرہ ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے،امریکا طالبان مذاکرات بحال ہونے چاہئیں،افغانستان مین امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا،وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت گزر گیا ہے پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہے ،کاروباراور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں ۔