لاہور کی منشیات کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی خصوصی عدالت میں رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کر دی ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے اور دیگر ملزمان کو وکیل کرنے کا بھی حکم جاری کر دیاہے ۔