وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں،50 سال میں پہلی بار دنیا کے بڑے سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھا،11 یواین قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت کا عزم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر یواین سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہوں،50 سال میں پہلی بار دنیا کے بڑے سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھا،11 یواین قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت کا عزم کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ سلامتی کونسل اجلاس اقوام متحدہ کی قراردادوں کی یاددہانی ہے ،کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرناعالمی ادارے کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا کہ تنازع حل کرنا عالمی ادارے کی ذمے داری ہے ۔