وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی آواز بنتے ہوئے پیغام جاری کیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ
آج دنیامیں مذہب وعقائدکی بنیادپرتشددسے متاثرہ افرادکادن ہے،دنیاکی توجہ بھارتی جارحیت کاشکارکشمیریوں کی جانب مبذول کراناچاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ عالمی برادری کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کانوٹس لینا چاہیے، کشمیری تمام بنیادی حقوق اورآزادی سے محروم ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرناجائزقبضہ کیاہواہے، بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں سے عبادت کاحق بھی چھین لیاہے، عیدالاضحیٰ پرکشمیریوں کونمازپڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی، آج دنیامذہبی بنیادپرتشددکاشکارافرادسے اظہاریکجہتی کررہی ہے، دنیاکشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف ٹھوس لائحہ عمل دے۔