مریم نوازشریف اس وقت چوہدری شوگر ملز کیس میں اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں ہیں جہاں ان کا ضروری سامان پہنچا دیا گیاہے ۔
نجی وی ” ہم نیوز “ کے مطابق مریم نوازشریف کیلئے میٹرس اور صوفہ کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیاہے جبکہ اس کے علاوہ ن لیگ کی نائب صدر کے کپڑے ، میز اور کتابیں بھی انہیں سونپ دی گئی ہیں ۔ آج مریم نوازشریف کیلئے جیل میں گھر کا ناشتہ بھی لایا گیاہے ۔یاد رہے کہ آج نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن ہے، اہل خانہ آج ان سے جیل میں ملاقات کریں گے ۔