مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن)

(ن) کے 3 ہزار کارکنان کے خلاف مقدمات درج

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت 3 ہزار سے زائد کارکنان پر مختلف پولیس اسٹیشنز میں 5 مقدمات درج کرلیے گئے۔

مذکورہ مقدمات حکومت مخالف تقاریر کرنے، اجازت لیے بغیر ریلی نکالنے، امن و عامہ میں رکاوٹ ڈالنے اور خطرات پیدا کرنے پر درج کیے گئے۔

یہ مقدمات نشاط آباد، سرگودھا روڈ، ریل بازار، فیکٹری ایریا اور ثمن آباد پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے۔

ان مقدمات میں مریم نواز ان کے شوہر محمد صفدر، سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر، سابق وزیر مملکت طلال چوہدری، مصدق ملک، پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ، ان کے داماد شہریار، سابق میئر ملک عبدالرزاق، اراکین قومی اسمبلی جاوید لطیف، شہباز بابر اور عالیہ رجب بلوچ کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مختلف سڑکیں بلاک کریں جس سے گاڑیوں میں سوار افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے اتوار کی رات فیصل آباد کا دورہ کیا تھا جہاں وہ تقریباً 7 گھنٹے کے سفر کے بعد ثمن آباد میں رانا ثنا اللہ کی رہائش گاہ پہنچی تھیں اس دوران مختلف سڑکوں پر لوگوں نے ان کا استقبال کیا تھا۔

اس بارے میں ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مقدمہ حکومت کی ہدایت پر درج کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایت کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔

3 ہزار کارکنان کے خلاف مقدمات درجmaryam nawaz sharifمریم نواز سمیت مسلم لیگ
Comments (0)
Add Comment