بھارتی کی ریاستی دہشتگرد فورسز نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے شدید فائرنگ کرکے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔ جوابی فائرنگ میں پانچ بھارتی فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ، شہید ہونیوالوں میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔ شہید نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے ہے جبکہ لانس نائیک تیمور لاہور سے تعلق رکھتے تھے ۔
بیان کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جوابی کارروائی سے سے پانچ بھارتی فوج ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کے متعدد بنکروں کوبھی تباہ کردیا۔