معروف اینکر پرسن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت ایک مرتبہ پھر سے اپنی پارٹی سے ناراض ہو گئے ہیں لیکن اس مرتبہ تو انہوں نے عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پر الزامات کی برسات کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقات خان نے فردوس عاش اعوان پر کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ” پی ٹی وی میں سنگین بے قاعدگیوں کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کوکیااتاہے؟ آصف راڈو نے رمضان المبارک میں 50 روپے کا افطار باکس 250 میں دیا انہیں بتایا گیا،خاور اظہر کی خلاف ضابطہ تقرری، امین اختر اور عمیر معصوم کو ہیوی پیکچ پر مارکیٹنگ سونپنا, محترمہ کو کچھ نظر نہیں آتا۔“
اپنے دوسرے ٹویٹ میں عامر لیاقت خان نے وزیراعظم عمران خان کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی اپیل کو قابل تحسین قرار دیا لیکن انہوں نے فردوس عاشق اعوان پر تنقید کے تیر چلا دیئے اور کہا کہ ” عمران خان نے کہا جمعے کے روز 12 بجے سے 12:30 تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے ،یہ فرماتی ہیں کہ جو جہاں موجود ہو وہیں 3 منٹ کے لیے 12 بجے کھڑا ہوجائے، بات کرنےکا کوئی طریقہ ہوتا ہے، اپیل اور حکم میں فرق ملحوظ خاطر رکھیں، قوم دل سے کشمیریوں کے ساتھ ہے، حکم کی ضرورت نہیں۔“
عامر لیاقت نے اپنے تیسرے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کو ” ان فالو “ (unfollow) کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ” آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو #Unfollow کیا تھا، بے ہنگم گفتگو، تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول، عمران خان کی ہدایات کے برعکس فردوسی بیانات کی یلغار، تنگ کر کے رکھا ہوا ہے پوری قوم کو۔“