وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حیران ہوں کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کو ہیڈ لائن بنا رہاہے اور عالمی میڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو نظر انداز کر رہاہے ۔
ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ بھارتی فوج نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ، مقبوضہ کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، 9 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کویرغمال بنارکھاہے، 2 ماہ سے کشمیرمیں مواصلاتی نظام کامکمل بلیک آوٹ ہے، حریت رہنما،بچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیل میں بندہیں، انسانی المیہ تیزی سے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ان کو کہناتھا کہ 30 سال سے حق خودارادیت کیلئے ایک لاکھ کشمیری شہیدہوچکے، عالمی برادری یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کرے۔