امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فرانس میں نریندر مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر باز پرس کریں گے، امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ جاننا چاہتے ہیں کہ مودی کے پاس کشیدگی ختم کرنے کے لیے کیا منصوبہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے فرانس میں جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نریندر مودی سے ملاقات کے دوران ان سے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر باز پرس کریں گے۔ امریکی صدر جاننا چاہتے ہیں کہ مودی کے پاس کشیدگی ختم کرنے کےلئے کیا منصوبہ ہے۔امریکی حکام کے مطابق امریکی صدر نریندر مودی پرمسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے اور مقبوضہ وادی میں جاری کرفیو کو ہٹانے کا مطالبہ کریں گے۔