Trump once again offers to help India-Pakistan
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیش کش کر دی۔ صدر ٹرمپ نے افغان امن مذاکرات پر کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کی پیش کش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ جاری ہے، کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے، مسئلے کے حل کےلئے دونوں ملکوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے افغان امن مذاکرات پر کہا کہ بات چیت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، ان کا مزید کہنا تھا طالبان کےساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا، طالبان کو کیمپ ڈیوڈ آنے کی دعوت دینا میرا فیصلہ تھا، اسے منسوخ کرنا بھی میرا فیصلہ تھا، افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں تاہم یہ کام کسی مناسب وقت پر کیا جائے گا۔