شہبازشریف میرے خلاف لندن کی عدالتوں میں کارروائی کاوعدہ پورا کریں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کے خلاف برطانوی اخبار میں شائع خبر پر کہا ہے کہ ان کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کبھی لندن کی عدالت نہیں جائیں گے۔
اسلام آباد وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے شہبازشریف کیخلاف برطانوی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف میرے خلاف لندن کی عدالتوں میں کارروائی کا وعدہ پورا کریں ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے برطانوی اخبارپرکوئی کیس نہیں کیا،صرف شکایت کی،شہبازشریف نے اخبارکوشکایت کی ان کاموقف نہیں لیاگیا، برطانوی صحافی اپنی خبرپرآج بھی قائم ہے،شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی سرزمین منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کی گئی،میرے خلاف لندن کی عدالتوں میں کارروائی کادعویٰ کیاگیا،نیوزکانفرنس میں کہاتھالندن کی عدالت میں ثبوت پیش کروں گا،معاون خصوصی احتساب نے شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے علی عمران کومفرورکرادیا،نویداکرم سے ایک ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے،ڈیلی میل کے مطابق کئی ملین ڈالرزکی منی لانڈرنگ ہوئی،علی عمران کوایراکے پروجیکٹ سے براہ راست ادائیگی کی گئی،معاون خصوصی احتساب نے کہا کہ کہانی کاایک کردارآفتاب محمودجیل میں ہے،آفتاب محمود آپ کیلئے منی لانڈرنگ کااعتراف کرچکاہے،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کسی سوال کاجواب نہیں دے رہے، شہزاداکبرنے شہبازشریف کیخلاف برطانوی عدالت سے رجوع کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اسی عدالت میں آپ کی کرپشن کے ثبوت پیش کروں گا ،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کالندن کی عدالت میں مقدمے کادعویٰ کہاں گیا؟شہبازشریف میرے خلاف لیگل نوٹس کاوعدہ پوراکریں، ان کا کہناتھا کہ کرپشن کی بات کریں توکہتے ہیں سی پیک خطرے میں آچکا،میرادعویٰ ہے شہبازشریف لندن کی عدالت نہیں جائیں گے، انہوں نے کہا کہ میں بیگ تیارکرکے بیٹھاہوں،میرے خلاف برطانیہ میں دعویٰ دائرکریں،مجھے یقین ہے آپ میرے خلاف عدالت نہیں جائیں گے،مقدمہ تودورابھی تک نوٹس بھی نہیں دیاگیا،شہزاد اکبر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نئی خبریں بھی جلد دیں گے،ان کا کہناتھا کہ 10 سال کے قرضوں پرکمیشن بن چکا،حسین اصغرسربراہ ہیں۔