لاہور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے انکشاف کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے روکے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری دکھانے کا مطالبہ کیا تو نیب حکام نے ایک واٹس ایپ میسج دکھادیا۔سردارایاز صادق اوراحسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ ٹھوکر نیازبیگ پرشاہدخاقان عباسی کو گرفتارکیاگیا،انہوں نے اس موقع پر احتجاج کیا کہ وارنٹ کہاں ہیں؟ نیب کے موقع پرموجود افسران نے ایک دوسرے کامنہ دیکھناشروع کیا، بھاگے، ایک اور افسر آیا کہ آرڈرز ہیں۔
شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ مجھے کوئی پریشانی نہیں، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، آرڈر دکھائیں اور گرفتار کرلیں، پھرڈی جی نیب لاہور خود تشریف لائے اور واٹس ایپ میسج دکھایاتو عباسی ن ے پھر پوچھا کہ دستخط شدہ آرڈر کہاں ہیں؟وہ لوگ پھر گئے اور اس کی ایک فوٹو کاپی لے آئے ،پھر استفسار کیا کہ یجنل کہاں ہیں؟ شہبازشریف کاکہناتھاکہ عمران خان اور نیب کی ملی بھگت ہے ، عمران خان کی گیارہ مہینوں میں پاکستانی معیشت کا جنازہ نکال دیا،میری پریس کانفرنس سے توجہ ہٹانے کے لیے گرفتار کیاگیا، آج پی ٹی آئی کے کارنامے بتانے تھے۔