انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت کے دوران مقتولین کے ورثا نے پولیس اہلکاروں کو پہچاننے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں واقعہ میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو پیش کردیا گیا،کیس میں صفدرحسین،سیف اللہ سمیت 12 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں،مقتولین کے ورثا نے پولیس اہلکاروں کو پہچاننے سے انکار کردیا، مقتول خلیل کے بھائی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا میں موقع پر موجود نہیں تھا اس لئے معلوم نہیں کون اہلکار تھے،جبکہ مقتول خلیل کے بیٹے نے کہا کہ نہیں معلوم والدین پر کن پولیس اہلکاروں نے گولیاں چلائیں،مقتول ذیشان کے بھائی احتشام کا بیان بھی ریکارڈ کیا جارہا ہے