مقبوضہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھانے کے لیے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پاکستان نے ایک اور اہم ترین قدم اٹھانے کا اعلان کردیا ہے ۔مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر جلد از جلد عالمی عدالت جائیں گے ،اس حوالے سے تمام قانونی پہلووں پر غور کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف میں جانے کا فیصلہ اصولی ہے ۔
واضح رہے کہ عالمی فورم پر پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی تھی جب مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھارت کی مخالفت کے باوجود سلامتی کونسل کا اجلاس بلا یا گیا تھا جس میں امریکہ ،برطانیہ ،چین اور روس نے پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی تھی جبکہ واحد فرانس نے پاکستان کی مخالفت کی تھی ۔اجلاس میں برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا تھا ۔