Pakistan rejects Indian army chief’s statement on Balakot
پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بالا کوٹ میں دہشتگردی کیمپ دوبارہ فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ بھارت کے اقدامات اور بیانات علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں ، بھارت الزامات سے کشمیر میں ریاستی دہشتگردی چھپا نہیں سکتا ، دراندازی کے الزامات مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں ، بھارت ہتھکنڈوں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں ناکام رہے گا ۔