اسلام آباد اوگرا نے یکم اگست سے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 19 روپے 11 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1330 روپے 92 پیسے تھی جس میں 19 روپے 11 پیسے اضافے سے نئی قیمت 1350 روپے 3 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اوگرا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 62 پیسے اضافہ ہوا ہے اور فی کلو ایل پی جی کی قیمت 112 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر 114 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔