ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 12 روپے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد گھریلو سیلنڈر 140 روپے مہنگا ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 125روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر میں 140روپے مہنگا ہوکر 1468روپے جب کہ کمرشل سلنڈر 540 روپے مہنگا ہوکر 5675 روپے کا ہوگیا۔