پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر
کراچی سندھ بورڈ آف ریونیو نے انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروس پر سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مابق ایس بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروس پر 19 اعشاریہ 5 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سیلز ٹیکس سروس ایکٹ انٹرنیٹ اور براڈبینڈ پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔ایس بی آر کے مطابق 2011 سے ان خدمات پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا تھا، مالی سال 2013 اور 2016 میں انٹرنیٹ اور براڈبینڈ پر سیلز ٹیکس کو جزوی استثنیٰ فراہم کیا گیا، جسے رواں مالی سال میں ختم کردیا گیا ہے۔ایس بی آر کے مطابق جولائی کے مہینے سے انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات پر 19اعشاریہ5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔