انضمام الحق کا سلیکشن کمیٹی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، جبکہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میں نے 3 سال اس عہدے پر کام کیا لیکن اب مزید کام نہیں کرسکتا۔

ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اگر بورڈ نے مجھے کوئی اور عہدے کی پیشکش کی جو میرے مطابق ہوا تو میں اس پر ضرور غور کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اب تک کرکٹ بورڈ کی جانب سے کسی عہدے کی پیشکش موصول نہیں ہوئی، تاہم اپنے کام میں مجھے فری ہینڈ دینے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں۔

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں قومی ٹیم کرکٹ کی کارکردگی کو انضمام الحق نے اطمینان بخش قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی میچوں میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اختتامی میچ میں قومی ٹیم علیحدہ انداز میں دکھائی دی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو شکست دی، لیکن بدقسمتی سے ہماری ٹیم سیمی فائنل میں جگہ نہیں بناسکی۔

شعیب ملک سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ لیجنڈ آل راؤنڈر ورلڈکپ سے قبل گزشتہ 3 سال سے ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے 50 سے 60 میچز کھیلے اور ان میں پرفارمنس دکھائی اور اسی بنیاد پر انہیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

امام الحق سے متعلق سوال کے جواب میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ پہلا پاکستانی اوپنر ہے جس کا رن اوسط اتنے میچز کھیلنے کے باوجود 50 سے زائد ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘میں جب سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین نہیں تھا، امام الحق تب بھی انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے۔

انضمام الحپاکستان کرکٹ بورسلیکشن کمیٹی کے چیئرمین
Comments (0)
Add Comment