امریکی نائب سیکرٹری خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں،سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ چکی ہیں ،ایلس ویلز کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے ،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلس ویلز دورے میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،ایلس ویلز وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پرمذاکرات میں حصہ لیں گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک امریکا مشترکہ میکانزم کے قیام اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو ہو گی،پاکستان مقبوضہ کشمیر کی انتہائی مخدوش صورتحال سے آگاہ کرے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان لائن اآف کنٹرول پر بڑھتی بھارتی کشیدگی پر تحفظات واضح کرے گا،اس کے علاوہ افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت،علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور زیربحث آئیں گے ۔

5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیںalice wellsAmericaاسلام آبادایلس ویلزنائب سیکرٹری خارجہ ایلس ویلز
Comments (0)
Add Comment