تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے متعلق انتخابی عذرداری کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے ، الیکشن ٹریبونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی ۔ الیکشن ٹریبونل نے رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔قاسم سوری کے انتخاب میں کامیابی کے خلاف پٹیشن بلوچستان نیشنل پارٹی کے لیڈر حاجی لشکری رئیسانی کی جانب دائر کی گئی تھی ۔