تقریبْا 18کروڑآبادی کے ملک میں 70% ووٹ نہ ڈالنے والے پاکستانی ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو رد تو کر تے ھی چلے آ ھی رہے ھیں لیکن اب لگتا ھے کہ 60سالوں سے ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ اور اس کے لیے انھیں صرف اپنی اپنی جگہ پر بیٹھے صرف سامنے موجود سوئچ آف کرنا ھونگے۔ مصر، یمن، لیبیا حتٰی کہ اسرائیل میں اٹھنے والی بیداری کی لہریں پاکستان کے اس خاموش اکثریٌتی طبقے کے لیے مشعل راہ ثابت ھو سکتی ھیں- اب ان کے پاس پاکستان کے استحکام اور پر امن مستقبل کے لیے اس کے سوا اور کوئی چارہ بھی باقی نہیں رہ گیا۔ تاریخ گواہ ھے کہ ایسی تحریکیں اپنی قیادت ایک فطری عمل کے زریعے خود پیدا کرتی ھیں۔ حالات بہت تیزی اس جانب جارھے ھیں کہ جب یہ سول سٹیزن کسی اندیکھی قوت کے تحت متحد ھونگے اور سیاسی ڈرامے کے خاتمے کا اعلان کر دٰیں گے۔
Farhat bhai we need your leadership more than ever.