وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کشمیریوں کے حقوق کو پابند کر دیا گیا ہے،آج پورا کشمیر پابند سلاسل ہے،پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے،مقبوضہ کشمیر سے جس دن کرفیو اٹھا اس دن ردعمل آئے گا،جس دن ردعمل آئیگا اس دن کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے غاصبانہ اقدامات سےکشمیریوں کوکچلنےکی کوشش کی، آج آزادی کا دن منفرد ہے کیونکہ یہ ہم نے کشمیر کے نام کیا ہے،یہ سال ماضی کےسالوں سےمختلف ہے،آج ہم نےپاکستانی جھنڈوں کےساتھ کشمیرکاجھنڈابھی اٹھا رکھاہے ، آج مقبوضہ کشمیر میں اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے ،ہمارا سوال ہے کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں خوشحالی کرفیو کے سائے میں آئے گی؟کیاخوشحالی لوگوں کو پابند سلاسل کرنے سے آتی ہے؟کیاخوشحالی گولیوں کےسائےمیں آتی ہے؟آج انسانیت کے علمبرداروں کو جاگنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مودی اگرتم لوگوں کوآزماناچاہتاہوتوکل کرفیواٹھاؤ،مقبوضہ کشمیر سے جس دن کرفیو اٹھا اس دن ردعمل آئے گا،جس دن ردعمل آئیگا اس دن کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جائے گی،جمعہ کوچندلمحےکاوقفہ کیاگیاپھرگولیوں کی بوچھاڑہوئی،مودی سرکار کشمیریوں کے ردعمل کوکچلنےکےلیےخون کی ہولی کھیلی گی،کشمیریوں نےخودکوحوصلہ دینےکےلیےپاکستان کاجھنڈااٹھایا،۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت نےمودی کےاقدامات کومستردکردیا،دنیاکوسمجھناہوگا کہ اب خاموشی کی مہلت بھی نہیں رہی،بین الاقوامی انسانی حقوق کےاداروں کو آواز بلند کرنی پڑےگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نےدنیاتوسب اچھاہےکاتاثردینےکی کوشش کی، وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ دنیا کو بتانا ضروری ہےکہ مودی کی ہٹلرجیسی نازی ذہنیت ہے،عمران خان نےاس جدوجہدمیں نیاجزوشامل کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کامفصل مقدمہ کل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کوارسال کیاہے،اقوام متحدہ اور او آئی سی کو خط لکھنے سے پہلے وزیراعظم عمران خان سےمشاورت کی،سیکیورٹی کونسل کوخط میں بھارت کےحوالےدیئےہیں،خط میں حوالےدیئےہیں کہ جواہرلعل نہروسمیت ہندولیڈرکشمیریوں سےکیاوعدےکرتےرہے؟صدرسکیورٹی کونسل کوفی الفورخط تمام15ممبران میں تقسیم کرنےکاکہا،پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کل بھی کشمیرکے ساتھ تھا اورآج بھی ہے ،کل پاکستانی اورکشمیری دنیابھرمیں یوم سیاہ منائیں گے۔