آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات میں کتنے روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے ؟

 پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات میں سات روپے تک کمی کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اوگرا آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری آج بھجوائے گاجس میں پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل سات روپے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل تین روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو پریشان کر رکھاہے تو وہیں ڈالر کی اونچی اڑان نے بھی مہنگائی کا طوفان برپا کر دیاہے تاہم اب کئی مہینوں کے بعد ممکنہ طو ر پر عوام کو خوشخبری ملنے کا امکان ہے ۔

LHC moved against hike in petroleum pricesPetrol Price reductionprices of petroleum products has been challenged in the Lahore High Court (LHC) on Thursdayآئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات میں کتنے روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے ؟
Comments (0)
Add Comment