مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ حکومت نے مودی کے بارے میں غلط تجزیہ کیا، مودی فاشسٹ، نسل پرست اوراسلام دشمن ہے،نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ اپوزیشن کی کشمیر پر سودے بازی والی بات سیاسی بیان ہے، صدر ٹرمپ امریکی اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی نہیں کرتے،حکومت پاکستان نے جو اقدامات کئے وہ کافی نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو یو این سیکرٹری جنرل اور ٹرمپ کو کال کرنی چاہیے۔