پاکستان کا دعوت نامہ نہیں ملا

پاکستان کا دعوت نامہ نہیں ملا

Manmohan Singh likely to turn down Pakistan invite to Kartarpur

کانگریس کے رہنما نے کہا سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ ن کو پاکستان کی طرف سے دعوت نامہ نہیں ملا، پاکستان کی جانب سے من موہن سنگھ کو دعوت نامہ ملا تو وقت دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ وزیر خارجہ نے دعوت دی بھی تو من موہن سنگھ کا دورہ پاکستان کا امکان نہیں۔بھارتی اخبار دی ہندو میں کانگریس کے رہنما نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ من موہن سنگھ نے ماضی میں بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو شرکت کی دعوت دی جائے گی تاہم اب پاکستان کے اعلان پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت نے کرتار پورراہداری سے متعلق معاہدے کا مسودہ پاکستان بھجوا دیا ہے جس میں تقریبا پاکستان کی تمام شرائط قبول کر لی گئی ہیں تاہم مسودے میں پاکستان کا 20 ڈالر سروس فیس کا مطالبہ شامل نہیں ہے، پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری سروس فیس بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان مسودے کا جواب دینے کیلئے غور کر رہاہے۔

manmohan singhManmohan Singh likely to turn down Pakistan invite to Kartarpurپاکستان کا دعوت نامہ نہیں ملامدعو کیا بھی گیا تو من موہن سنگھ کا دورےکا امکان نہیں
Comments (0)
Add Comment