نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے امریکی سینٹر کی ملاقات طے ہے،شام ساڑھے 7 بجے ڈیوڈفنٹن اورجارج سرووس وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ رات 8بجے ایمنٹسی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل وزیراعظم سے ملیں گے ،رات 8 ساڑھے بجے زلمے خلیل زادوزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔رات 9 بجے وزیراعظم عمران خان اینکر پرسن بلال لاکھانی کو انٹرویودیں گے،عمران خان رات ساڑھے 9بجے ایرک لوئیس ،مارک مہر اورکلائیو سمتھ ملاقات کریں گے ،رات 10 بجے امریکی سنٹر لنزے گراہم وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،رات ساڑھے 11 بجے وزیراعظم عمران خان سے سی ای او اوبر کمپنی ملاقات کریں گے ،وزیراعظم سے رات 12 بجے انٹرنیشنل کمیٹی ریڈکراس کے صدر ملیں گے،رات ساڑھے 12 بجے وزیراعظم کی کشمیری رہنماﺅں پر مشتمل وفد سے ملاقات کریں گے،رات ایک بجے وزیراعظم سکھ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات طے ہے،رات ڈیڑھ بجے وزیراعظم سے سی ای او سیپ ملاقات کریں گے ،رات 2 بجے وزیراعظم عمران خان میڈیا گروپ پالیسٹک انٹرنیشنل کو انٹرویو دیں گے ۔