لاہور: عدالت میں فائرنگ

لاہور: عدالت میں فائرنگ

لاہور کے ضلعی عدالت میں اقدام قتل کے کیس کی سماعت کے لیے آئے ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس نے عدالت کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ملوث مبینہ ملزم کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، مقتول ملزم 2016 میں درج ہونے والے اقدام قتل کے کیس میں نامزد تھا اور اسے مبینہ طور پر قتل کرنے والا شخص بھی اس قانونی جنگ میں فریق تھا۔

مذکورہ واقعہ سول لائنز تھانے کی حدود میں پیش آیا تاہم تاحال پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔

ضلعی کچہری کے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ دلدار شاہ نے واقعے کی رپورٹ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو بھجوا دی۔

رپورٹ میں واقعے کو سیکیورٹی کی ناکامی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتول پر 5 فائر کیے گئے جس کے بعد اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واضح رہے کہ اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں، قبل ازیں چکوال کے علاقے میں بھی ضلعی عدالت کے باہر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔

خاتون ایک کیس کی سماعت کے لیے عدالت آئی تھیں۔

عدالت میں فائرنگفائرنگ سے اقدام قتل کا ملزم جاں بحق
Comments (0)
Add Comment